جے ایس بینک کی ان سائیڈرٹریڈنگ پرٹرانسپیرنسی کاشکایتی مراسلہ

نیشنل بینک نے ایزگارڈکے حصص دگنی قیمت پرخریدے،خزانے کوپونے 2ارب کانقصان ہوا

جائزہ لیکرملوث بینکوں کیخلاف کارروائی کی جائے،قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک سے مطالبہ فوٹو: فائل

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے جہانگیر صدیق بینک لمیٹڈ کیخلاف بینک فنڈزکے غلط استعمال اورایزگارڈنائن لمیٹڈکے شیئرزمیںانسائیڈرٹریڈنگ کے الزامات پراسٹیٹ بینک آف پاکستان کیخلاف قائم مقام گورنر یاسین انورکوشکایتی مراسلہ بھیجاہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق جہانگیرصدیق بینک لمیٹڈکیخلاف اسٹیٹ بینک کے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی اوراس گروپ کی دوسری کمپنیوں اورافرادکوفنانسنگ کی شکایات ملی ہیں۔ٹرانسپیرنسی نے اس عمل میںملوث تمام فریقین کیخلاف اپریل اورمئی میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ،سٹیٹ بنک اوروزیراعظم کے پی ایس کو شکایات کے خطوط بھی بھجوائے تھے ۔ سیکورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن نے الزامات درست ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ملوث افراد اورکمپنیوں کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔اس ضمن میںکراچی کی سیشن عدالت میںفوجداری مقدمہ دائرکیاگیاتھا جس کایہ لوگ سامناکررہے ہیں۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہاہے کہ سٹیٹ بنک جس نے جہانگیرصدیق بنک لمیٹڈکیخلاف 2009میں کارروائی کاآغازکیاتھاوہ بنک کے اس غیرقانونی کام پرخاموش ہے۔ایزگارڈمیں انسائیڈرٹریڈنگ کی خبر میڈیامیں پہلی بار14مئی 2009کومنظرعام پرآئی تھی ۔


ایس ای سی پی کی ایک نئی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ جہانگیرصدیق گروپ انسائیڈرٹریڈنگ اورسٹاک مارکیٹ میںغیرقانونی سرگرمیوںمیںملوث ہے۔ایس ای سی پی کی رپورٹ میں اس بات کے شواہدموجودہیںکہ ملک کے اس بڑے بروکریج ہائوس نے پاکستانی عوام کی جانب سے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری میںلگائی گئی دولت غیرقانونی طریقوں اوردھوکہ دہی سے ہتھیائی ہے۔ 8 دسمبر 2008 کوایس ای سی پی نے ایزگارڈنائن لمیٹڈکی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کی تھی جس میں معلوم ہواکہ یہ کمپنی مالی حوالے سے متعددفوجداری جرائم میںملوث ہے۔بنکوںکے ریگولیٹرکے طورپرسٹیٹ بنک نے جہانگیرصدیق بنک (سابقہ جہانگیر صدیق انویسٹمنٹ بنک) کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ ایس ای سی پی کی اپریل2009کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دومارچ 2007سے 13جولائی 2007کے دوران جہانگیرصدیق بنک کے حصص کی کراس ٹریڈکی تفصیلات موجودہیںجس سے معلوم ہوتاہے کہ تقریباً 64فیصدتجارت گروپ ممبران کے درمیان ہی ہوئی۔

اسی طرح29 نومبر 2007سے 22اپریل 2008 کے دوران بھی39 فیصدحصص میںانسائیڈرٹریڈنگ کی گئی۔ایس ای سی پی نے تحقیقاتی رپورٹ میں قراردیاکہ جے ایس بنک نے گروپ کے دوسرے اداروں سے مل کر ایزگارڈنائن لمیٹڈکے حصص کی قیمتوں میںدھوکہ بازی کرکے ایس ای سی پی کے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کی۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق جے ایس بنک نے گزشتہ سال اکتوبر میں ایگری ٹیک لمیٹڈمیں جے ایس گروپ کے ایزگارڈحصص مارکیٹ قیمت سے دگنی قیمت پرنیشنل بنک کو فروخت کرکے خزانے کوپونے دوارب روپے کانقصان پہنچایاہے۔شکایت کنندہ کے مطابق سٹیٹ بنک کے آڈیٹرزکوایگری ٹیک لمیٹڈمیںایزگارڈنائن لمیٹڈکے دس کروڑ حصص کی غیرقانونی خریداری کانوٹس لیناچاہیے تھا۔یہ شیئرساڑھے تین ارب روپے میں تقریباً 35 روپے فی حصص کے حساب سے خریدے گئے۔میڈیامیں بھی یہ بات آئی تھی کہ ایزگارڈ نے ایگری ٹیک میںاپنے دس کروڑ شیئرز نیشنل بنک کے حوالے کردیے ہیں۔

شکایت کنندہ کے مطابق نیشنل بنک کاایک سینئرایگزیکٹوجے ایس گروپ کے مالک کاقریبی رشتہ دارہے جس کے سٹیٹ بنک میں قریبی رابطے ہیںاسی باعث سٹیٹ بنک نے اس سودے پراعتراض نہیں کیا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بنک سے درخواست کی ہے کہ ایزگارڈنائن کے حصص میں ملوث ان دونوں بنکوں کے معاملے کاجائزہ لیاجائے اوراگرکوئی بے ضابطگی اورسٹیٹ بنک کے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی ہوئی ہے توان بنکوںکیخلاف کارروائی کی جائے ۔اس کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بنک کے ان افسران کیخلاف بھی کارروائی کی جائے جوان غیرقانونی اقدامات میںملوث ہیں۔اس خط کی کاپی وزیراعظم کے پی ایس،چیئرمین نیب،رجسٹرارسپریم کورٹ اورمسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن کوبھی بھیجی گئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story