پیٹرولیم کی قیمت میں عید کے بعد اضافہ کا خدشہ

پاکستان میں پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہونے کا خدشہ ہے


Zafar Bhutta August 13, 2012
اوگرا کے مطابق پیٹرول کی قیمت روپے3.21 فی لیٹر سے بڑھائی جائے گی۔ فوٹو: آئی این پی/ فائل

پاکستان میں پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم کی قیمت 16 اگست سے بڑھنے والی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی نے پیر کے روز اضافہ کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔ اوگرا نے وفاقی حکومت کوساتھ ہی یہ مشورہ دیا ہے کہ رمضان میں عوام کی آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئےقیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے ۔

صدر آصف علی زرداری نے بھی احکامات جاری کیئے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو فی الوقت روک کے رکھا جائے۔

اوگرا کے مطابق پیٹرول کی قیمت روپے3.21 فی لیٹر،ہائی اوکٹین روپے 4.85 فی لیٹر، کیروسین آئل روپے 3.52 فی لیٹر،ہائی اسپیڈ ڈیزل روپے 4.40 فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئلکی قیمت روپے 3.19 فی لیٹر سے بڑھائی جائے گی۔

اگر وزیر اعظم سمری پر دستخط کر دیتے ہیں تو نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست سے ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں