امریکی ڈالر اونچی اڑان کے بعد نیچے آنا شروع

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 123 روپے کی سطح پر آگئی ہے


ویب ڈیسک July 30, 2018
ایک موقع پرڈالر4 روپے 61 پیسے کم ہوکر123 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔ فوٹو: فائل

انتخابات کے بعد پاکستانی روپے کی قدرمیں تبدیلی کی لہر آگئی اور ڈالر127 سے سیدھا 123 روپے پرآگیا۔

انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدرمیں 3 روپے سے زائد کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد ڈالر127 سے سیدھا 123 روپے پرآگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 122 روپے کی سطح پرٹریڈ کررہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کے آغازپرزبردست تیزی آئی جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی سطح کراس کرگیا۔

ایک موقع پرڈالر 4 روپے 61 پیسے کم ہوکر123 روپے 25 پیسے کا ہوگیا، جس کے بعد ڈالرنے کچھ ریکوری کی اور124 روپے کی سطح پرپہنچ گیا لیکن روپے نے دوبارہ ڈالرکو123 روپے کی سطح پرلاکھڑا کیا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکے لین دین میں دوروپے کمی دیکھی گئی اورڈالر122 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب ماہرمعاشیات نے روپے کی قدرمیں اضافے کو معیشت کے لئے خوش آئند قراردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |