’’قبل ازوقت نئے صوبے کا نعرہ پی پی کو لے ڈوبا‘‘

پنجاب میں نعرے کی ٹائمنگ ہی غلط تھی،انتخابات میں نعرہ کیش نہ کرا سکی، ذرائع


Jahangir Minhas May 14, 2013
ن لیگ مئوثر پالیسی پرعمل پیرا رہی ،جنوبی پنجاب اور ہزارہ سے سیٹیں جیت لیں

پیپلزپارٹی کا قبل ازوقت پنجاب میں نئے صوبے بنانے کا انتخابی نعرہ جنوبی پنجاب میں پارٹی کی سب سے بڑی شکست کا باعث بنا ۔

فرحت اللہ بابر کی سرپرستی میں نئے صوبوں کی تشکیل کے بارے میں سفارشات عمل درآمد کے بجائے ردی کی ٹوکری کی نذر ہو کر رہ گئیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب میں نئے صوبے بنانے کے نعرے کی ٹائمنگ ہی غلط تھی انتخابات سے چھ ماہ قبل پیپلزپارٹی نے پنجاب کے اندر نئے صوبے بنانے کیلیے آئے روزاجلاس طلب کیے اور سفارشات بھی مرتب کر ڈالیں تاہم وہ انتخابات میں نے صوبے بنانے کے نعرے کوکیش کرانے میں بری طرح ناکام رہے جس کی وجہ سے ملتان اور بہاوپور ڈویژن میں پیپلزپارٹی کے گیلانی خاندان سمیت دیگر بڑے رہنما بھی الیکشن ہارگئے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائدین بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب میں نئے صوبوں کے ساتھ ساتھ ہزارہ صوبے کی تشکیل بارے موثر پالیسی پر عمل پیرا رہے جس کی وجہ سے ن لیگ کو جنوبی پنجاب سمیت ہزارہ سے بھی سیٹیں ملیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |