مسائل کے حل کیلیے پاکستان کی مددکریں گے امریکی سفیر

انتخابات کے انعقاد سے پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوگی،رچرڈ اولسن کا تقریب سے خطاب


INP May 14, 2013
انتخابات کے انعقاد سے پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوگی،رچرڈ اولسن کا تقریب سے خطاب فوٹو: فائل

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں انتخابات کے موقع پر پاکستان میں آئے ہوئے پاکستانی نژاد امریکیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن سمیت اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔امریکی سفیر نے شرکاء کو انکے آبائی ملک میں ہونیوالے انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد سے پاکستان میں جمہوریت مزید مستحکم ہوگی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کا انتہائی قریبی، بااعتماد دوست ہے۔یہاں کے مسائل کے حل کیلیے امریکا آنیوالی حکومت کی ہرممکن مدد کریگا۔امریکی سفیر نے پاکستان نژاد اور امریکیوں کیطرف سے پاکستان کی ترقی میںکردارکو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں