نیٹو کا سالانہ اجلاس آج برسلز میں ہوگا جنرل کیانی شریک ہونگے

افغانستان ، دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت اہم امور زیربحث آئیں گے


Online May 14, 2013
افغانستان ، دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت اہم امور زیربحث آئیں گے فوٹو: فائل

نیٹو چیف آف ڈیفنس کا سالانہ اجلاس آج (منگل) کو برسلز میں شروع ہوگا۔اجلاس کل (بدھ) تک جاری رہے گا۔

اجلاس میں شرکت کے لیے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو چیف آف ڈیفنس کا اجلاس نیٹو ہیڈکوارٹر میں ہوگا جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ادھر نیٹو ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان میں موجود اتحادی فوج نے 2014 کے آخر تک فوجی انخلا کا شیڈولتیار کرلیا ہے اور افغانستان کی سیکیورٹی افغان فورسز کے حوالے کی جائیگی۔ فوجی انخلاء سے قبل اور بعد کی صورتحال بھی نیٹو چیف آف ڈیفنس کے اجلاس میں زیر بحث آئے گی۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت دیگر اہم عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال اور اتحادی ممالک کے ساتھ دفاع سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون، تربیتی مشن اور دیگر امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |