کراچی کی پاکستان سے علیحدگی کا تصور بھی نہیں کرسکتے رضا ہارون

فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں، ہم پرامن احتجاج کررہے ہیں، عارف علوی


News Agencies May 14, 2013
دھاندلی چھوٹا لفظ ہے،جماعت اسلامی کے رہنما کی ٹودی پوائنٹ میں گفتگو۔ فوٹو : فائل

ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ ہم کراچی کی پاکستان سے علیحدگی کا تصور بھی نہیں کرسکتے اور نہ ہی کسی ایسی سوچ کو سپورٹ کرتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ الطاف حسین نے اپنی پریس کانفرنس میں جو الفاظ کہے ہیں وہ اگر سے شروع ہوتے ہیں اور انھوں کراچی کی علیحدگی کامطالبہ نہیں کہا بلکہ سوال پوچھا ہے اگر کسی کو اردو سمجھ نہیں آتی تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے بلکہ جو نہیں سمجھ رہا اس کا قصور ہے۔میںنے پریس کانفرنس میں میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سوال کو مطالبہ بناکر پیش نہ کرے3 تلوار چوک پر جو تلواریں ہیں وہ اصلی تلواریں نہیں بلکہ قائد اعظم کے 3 اصول ایمان اتحاد اور تنظیم کا سمبل ہیں۔ ہم پاکستان بنانے والوں کی اولاد ہیں ہم پاکستان سے کراچی کی علیحدگی کا تصور بھی نہیں کرسکتے اور نہ ہی کسی ایسی سوچ کو سپورٹ کرتے ہیں۔اگر پی ٹی آئی کے پاس ایم کیو ایم کی دھاندلی کا کوئی ثبوت ہے تو وہ اس کو لے کر الیکشن کمیشن یا سپریم کورٹ میں جائیں ، سونامی لانے کے دعوے کرنے والے سونامی کے آنے سے پہلے ہی اس کو ختم کربیٹھے۔



تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ ہمارے پاس ایم کیو ایم کی طرف سے الیکشن میں دھاندلی کے وڈیو ثبوت موجود ہیں جو ہم الیکشن کمیشن کے پاس لے کر جارہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ سارے کراچی میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔ ہم پرامن احتجاج کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنما نعیم الرحمن نے کہا کہ الیکشن کے روز کراچی میں جو کچھ ہوا اس کے لیے دھاندلی کا لفظ بہت چھوٹا ہے کراچی میں بدترین صورتحال دیکھنے کو ملی ہے ہم نے الیکشن والے روز بھی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا لیبر ڈویژن واٹربورڈ کے ملازمین کو ایم کیو ایم کے کہنے پر پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا تھا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں