کرس گیل نے شاہد آفریدی کا زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کردیا

گیل اور آفریدی اب مشترکہ طور پر 476 چھکوں کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں سرفہرست ہیں۔


Sports Desk July 30, 2018
گیل اور آفریدی اب مشترکہ طور پر 476 چھکوں کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں سرفہرست ہیں۔

ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل نے پاکستانی جارح مزاج بیٹسمین شاہد آفریدی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

سینٹ کٹس میں بنگلا دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے دوران کرس گیل نے 66 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی اور 6 مرتبہ گیند کو باﺅنڈری لائن کے باہر پھینکا، ان کی دھواں دھار اننگز کے باوجود ویسٹ انڈیز کو بنگلا دیش کے ہاتھوں سیریز میں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کرس گیل اور شاہد آفریدی اب مشترکہ طور پر 476 چھکوں کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں سرفہرست ہیں، کرس گیل نے یہ سنگ میل 443 میچز میں عبور کیا جب کہ شاہد آفریدی نے 524 میچز کے دوران یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ ویسٹ انڈین اوپنر یکم اگست کو بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آفریدی کا ریکارڈ توڑسکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں