ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں گی شہری مزید 3 دن تک خوشگوار موسم کا لطف اٹھائیں گے

یکم اگست تک شہر کا مطلع مکمل ابر آلو د اور درجہ حرارت 32سے 34ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا


Staff Reporter July 31, 2018
 رات اور صبح کے وقت ابرآلود موسم کی شدت میں مزید اضافے اور بونداباندی کی توقع ہے،محکمہ موسمیات۔ فوٹو: آئی این پی

YOKOHAMA: محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3روز کے دوران شہر کا مطلع جزوی اورمکمل ابر آلود جبکہ مجموعی درجہ حرارت متوازن رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کئی روز سے سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے معتدل موسم اگلے 3روز کے دوران بھی برقرار رہنے کا امکان ہے اس دوران رات اور صبح کے وقت ابرآلود موسم کی شدت میں مزید اضافے اور بونداباندی کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویوسینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق یکم اگست تک شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابر آلو درہنے کا امکان ہے۔ پیر کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24جبکہ زیادہ سے زیادہ 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،گزشتہ روز سمندر کے جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ،ہوا میں نمی کاتناسب صبح کے وقت 68جبکہ دن بھر 63فیصد ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ آج (منگل) کو شہر کا موسم متوازن رہنے کا امکان ہے ،جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں