ورلڈکپ میں فرانس کی فتح چینی کمپنی کو 9 ملین ڈالرز کا نقصان

اب تک 62 ملین یوآن سے زائد مالیت کے گفٹ کارڈز یا نقد رقم گاہکوں کو واپس کرچکے ہیں، کمپنی


AFP July 31, 2018
اب تک 62 ملین یوآن سے زائد مالیت کے گفٹ کارڈز یا نقد رقم گاہکوں کو واپس کرچکے ہیں، کمپنی۔ فوٹو: فائل

کچن کی مصنوعات بنانے والی چینی کمپنی کو ورلڈ کپ میں فرانس کی فتح پر اب تک 9 ملین ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے۔

چینی کمپنی نے اپنے خریداروں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر فرانس جیت گیا تو وہ انھیں اشیا کی خریداری کے لیے ادا کی گئی رقم واپس کرے گی یا تحائف دے گی، جس کی مد میں وہ اب تک 9 ملین ڈالرز واپس لوٹاچکی ہے۔

چینی کمپنی ویٹی نے میگا ایونٹ میں فرنچ ٹیم کو اسپانسر بھی کیا تھا، کمپنی کے جاری کردہ حالیہ اعداد وشمار کے مطابق وہ اب تک 62 ملین یوآن سے زائد مالیت کے گفٹ کارڈز یا نقد رقم گاہکوں کو واپس کرچکے ہیں تاہم یہ سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے، ابھی بھی ادائیگیوں کا ایک حصہ باقی ہے، مجموعی واپس کی جانے والی رقم ممکنہ طورپر 12 ملین ڈالر کے قریب ہوگی۔

کمپنی ترجمان کے مطابق واپس کی جانے والی رقم خاصی بڑی ہے لیکن یہ ہمارے سالانہ بجٹ میں شامل تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |