
روزنامہ ایکسپریس کودستیاب جے یوآئی ف کی مرکزی مجلس شوریٰ کی اندرونی کہانی کیمطابق مولانا فضل الرحمن نے اپنی جماعت کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کوحلف اٹھانیکی ہدایت کردی،جبکہ مولانا خوددیگراپوزیشن جماعتوں کی مددسے بنوں کے حلقہ سے عمران خان کی چھوڑی ہوئی سیٹ یا کسی اورسیٹ سے ضمنی الیکشن لڑکرقومی اسمبلی میں آنیکی بھرپورکوشش کرینگے۔
ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلیے مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی سے بھی تعاون مانگا جائیگا،جے یو آئی کی مجلس شوریٰ نے اپوزیشن جماعتوں سے ملکرحلف کے وقت پارلیمنٹ کے اندراورباہر بھرپوراحتجاج جبکہ حلف اٹھانے کے بعدملک گیراحتجاج کی کال دینے کا بھی امکان ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔