پنجاب میں بھی بلین ٹری منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

پی سی ون کے لیے محکمہ جنگلات کے ماہرین کی3رکنی کمیٹی قائم کردی گئی


شبیر حسین July 31, 2018
ہائیکورٹ نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران منصوبہ شروع کرنیکی ہدایت کی تھی۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے بھی خیبر پختونخوا حکومت کی طرز پر بلین ٹری منصوبہ شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جبکہ منصوبے کی پی سی ون کی تیاری کیلیے محکمہ جنگلات کے ماہرین پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی جسے3 اگست تک منصوبے کارپورٹ تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویزکے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے27 جولائی 2018 کوموسمیاتی تبدیلی سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کے دوران پنجاب میں بلین ٹری منصوبہ شروع کرنیکی ہدایت کی تھی۔

صوبائی محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و فشریز نے عدالتی ہدایات کے مطابق صوبے میں ایک ارب پودے لگانے کامنصوبہ شروع کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے3ماہرین کنزرویٹرفاریسٹ لاہور سرکل عبدالمقیط خان، کنزرویٹر آف فاریسٹ لاہور محمد فاروق اورڈپٹی سیکریٹری (پلاننگ) برائے جنگلات، جنگلی حیات و فشریز ڈیپارٹمنٹ محمد طارق نسیم پرمشتمل کمیٹی قائم کی ہیجو رواں ہفتے 3 اگست تک منصوبے کی پی سی ون رپورٹ تیارکریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں