واشنگٹن پاکستانی سفیر شیری رحمان نے استعفی دے دیا

شیری رحمان نے اپنا استعفی نگران وزیراعظم میر ہزار کھوسو کو بھجوادیا ہے.


ویب ڈیسک May 14, 2013
شیری رحمان نے اپنا استعفی نگران وزیراعظم میر ہزار کھوسو کو بھجوادیا ہے. فوٹو اے ایف پی

امریکا میں پاکستانی سفیرشیری رحمان نے استعفی دے دیا۔

پاکستانی سفارتحانے کے ترجمان کے مطابق شیری رحمان نے اپنا استعفی نگران وزیراعظم میر ہزار کھوسو کو بھجوادیا ہے، سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی میمو اسکینڈل کے الزام میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد شیری رحمان کو ان کی جگہ بطور سفیر تعینات کیا گیا تھا، وہ امریکا میں متعین پاکستان کی 25 ویں سفیر تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انتخابات میں شکست کو قبول کرنے کے بعد پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے رہنما مخدوم احمدمحمود، یوسف رضا گیلانی اورانورسیف اللہ خان نے گذشتہ روزاستعفی دے دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |