لیبیا اسپتال کے قریب کار بم دھماکا 15 افراد ہلاک 30 سے زائد زخمی

اب تک کسی تنظیم نے دھماکےکی ذمہ داری قبول نہیٕں کی۔


ویب ڈیسک May 14, 2013
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک کار میں نصب تھا۔ فوٹو: رائٹرز

لیبیا کے شہر بن غازی میں ایک اسپتال کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا لیبیا کے شہر بن غازی کے ایک اسپتال کی پارکنگ میں ہوا جس کے نتیجے میں 15 شہری ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک کار میں نصب تھا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں جب کہ دھماکے کے بعد مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تاہم اب تک کسی تنظیم نے دھماکےکی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


واضح رہے کہ بن غازی گزشتہ 2 سال سے دھماکوں کی لپیٹ میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |