قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے غیرحتمی سرکاری نتائج کااعلان

مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں 123 نشستیں لے کر سرفہرست رہی۔


ویب ڈیسک May 14, 2013
سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی نے 62 جبکہ ایم کیو ایم نے 37 نشستیں حاصل کیں، الیکشن کمیشن فوٹو: ایکسپریس/فائل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی تشستوں کے غیر حتمی سرکاری نتائج کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی کے 123 نشستیں لے کر سرفہرست ہے، پیپلزپارٹی 31 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، پاکستان تحریک انصاف 26 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی جبکہ متحدہ قومی موومنٹ نے 18، جے یو آئی (ف) نے 10، آزاد امیدوار نے 25، مسلم لیگ (ف) نے 4، جماعت اسلامی نے 3، مسلم لیگ (ق) نے 2 اور اے این پی، بی این پی، این پی نے ایک ایک نشستیں حاصل کیں۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب اسمبلی میں نواز لیگ نے 212، تحریک انصاف نے 18، پیپلز پارٹی نے 6 نشستیں حاصل کیں تاہم پنجاب اسمبلی میں 39 آزاد امیدوار بھی شامل ہیں، خیبر پختونخوامیں تحریک انصاف 35 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے، جے یو آئی (ف) 13 نشستوں کے ساتھ دوسری نمبر پر جبکہ مسلم لیگ (ن) نے 12 اور آزاد امیدواروں نے 14 نشستیں حاصل کیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی نے 62 جبکہ ایم کیو ایم نے 37 نشستیں حاصل کیں، بلوچستان اسمبلی میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی 9 نشستوں کےساتھ سر فہرست جبکہ مسلم لیگ (ن )8 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں