پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے استعفیٰ دے دیا
توانائی بحران،معاشی عدم استحکام اور میڈیا ٹرائل انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی شکست کی سب سے بڑی وجہ رہا،منظور وٹو
لاہور:
پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے.
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام ارسال کئے گئے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ توانائی بحران، معاشی عدم استحکام اور میڈیا ٹرائل انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شکست کی سب سے بڑی وجہ رہا ، اس کے علاوہ پارٹی دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر مناسب طریقے سے انتخابی مہم نہیں چلاسکی جس کے باعث جماعت کے نظریاتی ووٹرز کو متحرک نہ کیا جاسکا۔
منظور وٹو نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ گو کہ انہوں نے صرف 6 ماہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں لیکن اس کے باوجود وہ صوبے میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ منظور وٹو سے قبل یوسف رضا گیلانی پارٹی کی وائس چیئرمین شپ، مخدوم احمد محمود پنجاب کے گورنر اور شیری رحمان امریکا میں پاکستان کی سفارت کار کی حیثیت سے استعفیٰ دے چکی ہیں۔