بالی ووڈ کے اداکار رنبیر كپور تنہائی پسند كرنے لگے

وہ تنہا رہنے میں سكون محسوس كرتے ہیں اس لئے فی الوقت انہیں كسی كے ساتھ كی ضرورت نہیں ہے, رنبیر كپور.


ویب ڈیسک May 14, 2013
وہ تنہا رہنے میں سكون محسوس كرتے ہیں اس لئے فی الوقت انہیں كسی كے ساتھ كی ضرورت نہیں ہے, رنبیر كپور. فوٹ آئی اے این ایس

لاہور:

بالی ووڈ چاكلٹی ہیرو رنبیر كپور تنہائی پسند كرنے لگے،ان کا کہنا ہے کہ فی الوقت كسی كے ساتھ كی ضرورت نہیں ۔


بھارتی میڈیا سے گفتگو كرتے ہوئے رنبیر كپور كا كہنا تھا کہ آج كل وہ اكیلے رہنا پسند كرتے ہیں اور انہوں نے كئی بار نہ صرف لمبا سفر كیا ہے بلكہ اكثر كھانا بھی اكیلے ہی كھاتے ہیں۔ رنبیر كپور كا كہنا تھا وہ تنہا رہنے میں سكون محسوس كرتے ہیں اس لئے فی الوقت انہیں كسی كے ساتھ كی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ میرا پہلا سفر میٹرک کلاس سے فارغ ہونے بعد کیا تھا تاہم یہ سفر بھی بہت شاندار تھا۔


واضح رہے کہ ہمیشہ كسی نہ كسی اداكارہ كے ساتھ جڑے رہنے والے رنبیر كپور كے جواب سے صحافی حیران رہ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں