بالی ووڈ کے اداکار رنبیر كپور تنہائی پسند كرنے لگے
بالی ووڈ چاكلٹی ہیرو رنبیر كپور تنہائی پسند كرنے لگے،ان کا کہنا ہے کہ فی الوقت كسی كے ساتھ كی ضرورت نہیں ۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو كرتے ہوئے رنبیر كپور كا كہنا تھا کہ آج كل وہ اكیلے رہنا پسند كرتے ہیں اور انہوں نے كئی بار نہ صرف لمبا سفر كیا ہے بلكہ اكثر كھانا بھی اكیلے ہی كھاتے ہیں۔ رنبیر كپور كا كہنا تھا وہ تنہا رہنے میں سكون محسوس كرتے ہیں اس لئے فی الوقت انہیں كسی كے ساتھ كی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ میرا پہلا سفر میٹرک کلاس سے فارغ ہونے بعد کیا تھا تاہم یہ سفر بھی بہت شاندار تھا۔
واضح رہے کہ ہمیشہ كسی نہ كسی اداكارہ كے ساتھ جڑے رہنے والے رنبیر كپور كے جواب سے صحافی حیران رہ گئے۔