لاپتہ قیدیوں کا کیس سپریم کورٹ کا تمام قیدیوں کو جیل منتقل کرنے کا حکم

تماشا بنایا ہوا ہے, لوگوں کی آزادی سے مت کھیلیں، چیف جسٹس


ویب ڈیسک May 14, 2013
تماشا بنایا ہوا ہے, لوگوں کی آزادی سے مت کھیلیں، چیف جسٹس فوٹو: فائل

لاہور: اڈیالہ جیل سے لاپتہ قیدیوں کے کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ نے تمام قیدیوں کو جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اڈیالہ جیل سے لاپتہ قیدیوں کے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت انتظامیہ نے لاپتہ 7 قیدیوں نیاز، مظہر الحق،عبدالباسط، عبدالماجد، محمد شفیق ، شفیق الرحمان اور گل روز کوعدالت میں پیش کردیا، اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لوگوں کی آزادی سے مت کھیلیں، تماشا بنایا ہوا ہے، آپ کے پاس شواہد ہوتے نہیں اور لوگوں کو قید میں ڈال دیتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 10 اے کے تحت قیدیوں کے شفاف ٹرائل کو یقینی بنایا جائے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر ٹرائل قانون کے مطابق ہونے، فیئر ٹرائل کا موقع دینے کے معاملہ پر معاونت کرنے اور تمام قیدیوں کو باحفاظت دوبارہ جیلوں میں منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں