بینظیر قتل کیس عدالت نے پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی

کیس میں تاخیر کی ذمہ دار عدالت نہیں اگر پراسیکیوشن ایسا سمجھتی ہے تو کیس دوسری عدالت میں منتقل کردیا جائے،حبیب الرحمان

کیس میں تاخیر کی ذمہ دار عدالت نہیں اگر پراسیکیوشن ایسا سمجھتی ہے تو کیس دوسری عدالت میں منتقل کردیا جائے،حبیب الرحمان. فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 مئی تک توسیع کردی۔


جج حبیب الرحمان کی عدالت میں بے نظیر قتل کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 مئی تک توسیع کرتے ہوئے مشرف کی حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظور کرلی۔

اس موقع پر عدالت نے ایف آئی اے کو پرویز مشرف کے خلاف چالان 28مئی تک ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سرکاری پراسیکیوٹر کو باکس سیکیورٹی دینے کا حکم بھی دے دیا، ایف آئی اے کی طرف سے کیس کی سماعت میں تاخیر کے حوالے سے جج حبیب الرحمان کا کہنا تھا کہ کیس میں تاخیر کی ذمہ دار عدالت نہیں اگر پراسیکیوشن ایسا سمجھتی ہے تو کیس دوسری عدالت میں منتقل کردیا جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story