ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ

مسلسل خطابات اور دن رات کام کے باعث متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی.


ویب ڈیسک May 14, 2013
مسلسل خطابات اور دن رات کام کے باعث متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی، فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

کراچی سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مسلسل خطابات اور دن رات کام کے باعث متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی، ڈاکٹروں نے انہیں تمام سرگرمیاں معطل کر کے چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی الطاف حسین کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور انہیں لندن کے ایک مقامی اسپتال داخل کرایا تھا، اس موقع پر رابطہ کمیٹی نے عوام سے الطاف حسین کی صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں