اسرائیلی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے والے 4 فلسطینی صحافی گرفتار

ہمارے ترجمان چینل ’القدس‘ پر چھاپے کے دوران ڈائریکٹر اور 3 دیگر صحافیوں کو حراست میں لیا گیا، حماس


ویب ڈیسک July 31, 2018
القدس ٹی وی اسٹیشن حماس کا ترجمان چینل ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

اسرائیلی فوج نے آزادی اظہار رائے کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہوئے فلسطینی چینل کے دفتر پر چھاپا مار کر 4 صحافیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ شب مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم ایک نیوز چینل کے مرکزی دفتر پر چھاپا مار کر 4 فلسطینی صحافیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار صحافیوں پر دہشت گردی میں معاونت اور انتہا پسندانہ مواد نشر کرنے کا الزام تھا۔

دوسری جانب حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب جس ٹی وی اسٹیشن پر چھاپا مارا گیا ہے وہ حماس کا ترجمان چینل 'القدس' ہے. چینل سے ڈائریکٹر کے ساتھ دیگر 3 صحافیوں کو گرفتار کیا گیا۔ القدس فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے والا واحد چینل ہے۔ اسرائیل آزادی اظہار رائے کے بنیادی حقوق بھی سلب کرنا چاہتا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے چینل پر چھاپا اسرائیلی وزیر دفاع آوِگ دور لیبر مَن کے اس بیان کے بعد مارا جس میں انہوں نے اس چینل کو دہشت گرد تنظیم کا وفادار قرار دے کر سخت کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں