کراچی کیماڑی سے کالعدم تحریک طالبان کراچی کا امیر گرفتار

ملزم مولانا فضل اللہ گروپ کے لئے کام کرتا تھا جبکہ وہ قتل کے الزام میں سزا بھی کاٹ چکا ہے،پولیس

ملزم مولانا فضل اللہ گروپ کے لئے کام کرتا تھا جبکہ وہ قتل کے الزام میں سزا بھی کاٹ چکا ہے،پولیس فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سی آئی ڈی پولیس نے کیماڑی سے کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔


ایس پی سی آئی ڈی مظہر مشوانی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انٹیلیجنس اطلاع پر کیماڑی میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، 4 دستی بم اور بڑی تعداد میں کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دہشتگرد کالعدم تحریک طالبان سوات کے سربراہ مولانا فضل اللہ کا قریبی ساتھی ہے اور سوات کے مختلف علاقوں میں ہونے والی دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں بھی مطلوب ہے۔ گرفتاری سے قبل وہ کراچی میں بھی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ ملزم کے بارے میں کہا جارہا ہےکہ وہ اس سے قبل بھی دہشتگردی کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ چکا ہے۔
Load Next Story