سعودی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

سعودی سفیر نے انتخابات میں کامیابی پر نواز شریف کو مبارکباد دی اور سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کا خصوصی پیغام پہنچایا


ویب ڈیسک May 14, 2013
سعودی سفیر نے انتخابات میں کامیابی پر نواز شریف کو مبارکباد دی اور سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کر کے انہیں الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

رائے ونڈ میں پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز ابراہیم صالح الغدیر نے نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں سعودی سفیر نے انتخابات میں کامیابی پر نواز شریف کو مبارکباد دی اور سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کا خصوصی پیغام پہنچایا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف اور اسحاق ڈار ملاقات میں شریک تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں