خوراک کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لوگ کیڑے مکوڑے کھائیں عالمی ادارہ خوراک
کیٹرے مکوڑے کھانے سے دنیا بھر میں غذا کی کمی پر قابوپایا جاسکتاہے، عالمی ادارہ خوراک
عالمی ادارہ خوراک نے خوراک کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کیڑے مکوڑوں کو کھانے کا حصہ بنانے کی انوکھی تجویز دی ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک اور زراعت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا گیا ہے کہ کیٹرے مکوڑے کھانے سے دنیا بھر میں غذا کی کمی پر قابوپایا جاسکتاہے اس لئے خوراک کی کمی سے نمٹنے کے لیے لوگ اپنی اپنی خوراک میں کیٹرے مکوڑے شامل کریں۔ رپورٹ کے مطابق بھونرے اور بھڑوں کا کھانے میں استعمال بہت کم ہوتاہے جب کہ ایسے کیٹروں کی فارم ہاؤسسز میں افزائش کرکے غذائی اشیا کی قلت کو بخوبی دور کی جاسکتا ہے۔
ادارہ برائے خوراک اور زراعت میں جنگلی معاشیات کی ڈائریکٹر ایوا ملر نے روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں دو ارب افراد کے کھانے میں کیٹرے مکوڑے پہلے ہی سے شامل ہیں، مگر مغربی ملکوں کے کچھ لوگوں کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ انھیں کیڑے ہضم نہیں ہوتےجو کہ کیڑوں کوکھانے میں شامل کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھانے میں استعمال کیے جانے والے کیڑے ہمارے ارد گردموجود ہیں اور ان میں وافر مقدار میں پروٹین اورمعدنیاتی اجزاء موجود ہوتے ہیں اور یہ خوراک کی صنعت میں بہت مددگارثابت ہوسکتے ہیں، ہوٹلوں میں کیٹروں کی ڈشیں تیار کرکے لوگوں کو اس کی طرف راغب کیا جا سکتاہے۔