ایون فیلڈ فیصلہ نوازشریف مریم اور صفدر کی درخواست ضمانت کی سماعت

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست پر بھی سماعت


ویب ڈیسک July 31, 2018
العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست پر بھی سماعت جاری۔ فوٹو: فائل

ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت جاری ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر) صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کررہا ہے، اس کے علاوہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست پر بھی سماعت جاری ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف اور مریم نواز اڈیالہ جیل منتقل

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں