ملک کی دولت لوٹنے والوں کا ہر صورت احتساب کیا جائے گا شہباز شریف

ہم ملک کی ترقی اور تعمیر کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، شہباز شریف


ویب ڈیسک May 14, 2013
شہباز شریف نے کہا کہ روزانہ آزاد ارکان ن لیگ میں جوگ در جوگ شامل ہو رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ قوم کے ساتھ جو لوٹ کھسوٹ ہوئی ہے ہم اس کی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے اور آئین و قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

لاہور میں نو منتخب آزاد امیدواروں کی مسلم لیگ ن میں شولیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے 11 مئی کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو شاندار کامیابی عطا فرمائی، بلوچستان میں بھی مسلم لیگ ن دوسری بڑی کامیاب پارٹی رہی، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی لیڈر شپ میں ہم اس ملک اور پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے کے لئے تیار ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ روزانہ آزاد ارکان ن لیگ میں جوگ در جوگ شامل ہو رہے ہیں، انتخابات ہو گئے اور اب ہمیں تلخیاں بھلا دینی چاہیے، ہم نے انتخابات کے دوران کسی کی سخت بات کا جواب نہیں دیا، ہم ملک کی ترقی اور تعمیر کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے سخت الفاظ کا استعمال کیا ہم نے انہیں بھی معاف کر دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں ہم مل کر اپنے دوستوں کے ساتھ حکومت بنائیں گے، خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف نے اکثریت سے ووٹ جیتے اور اسی کو صوبے میں حکومت بنانے کا موقع ملنا چاہیئے۔ امریکا کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ ہم امریکا سے مضبوط اور برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں