جنوبی افغانستان میں بم دھماکا 4 امریکی فوجی ہلاک
دھماکے میں ہلاک ہونے والے چاروں فوجی امریکی ہیں، ترجمان حکومت قندھار
جنوبی افغانستان میں سڑک کنارےنصب بم پھٹنے سے 4 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو افواج کے ترجمان نے افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ہونے والے بم دھماکے میں 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے تاہم فوجیوں کی قومیت بتانے سے گریز کیا ہے۔ دوسری جانب قندھار کی صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے چاروں فوجی امریکی ہیں۔
دوسری جانب قندھار کی صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دھماکا دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر ضلع زہری میں اس وقت ہوا جب نیٹو افواج کی ایک جنگی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی، دھماکے میں 4 فوجی ہلاک ہوئے جن کا تعلق امریکا سے ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں ایک حملے میں جورجیا کے تین فوجی ہلاک ہوگئے تھے، افغانستان میں رواں سال ہلاک ہونے والے اتحادی فوجیوں کی تعداد 59 ہو گئی ہے جن میں 46 امریکی فوجی شامل ہیں۔