اداکارہ اینجیلینا جولی نے چھاتی کے کینسر سے بچنے کے لئے سرجری کرا لی

سرجری کرانے سے اب میرے چھاتی کے کینسر کے خطرات 87 فیصد سے گر کر صرف 5 فیصد رہ گئے ہیں، اینجیلینا


IANS May 14, 2013
اینجیلینا نے کہا کہ سرجری کرانے کے اس فیصلے میں ان کے شوہر بریڈ پٹ نے ان کا مکمل ساتھ دیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ISLAMABAD: ہالی ووڈ کی اداکارہ اینجیلینا جولی نے چھاتی کے کینسر سے بچنے کے لئے سرجری کرا لی۔

اینجیلینا جولی نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق انہیں چھاتی کا کینسر ہونے کا 87 فیصد خطرہ تھا جس کی وجہ سے انہوں نے سرجری کرائی، انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ بھی کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور 10 سال تک اس بیماری سے لڑتی رہیں اور آخر کار 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، اینجیلینا نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے بھی ماں کے سائے سے محروم ہو جائیں۔

اینجیلینا نے کہا کہ یہ سرجری کرانے سے اب انہیں چھاتی کا کینسرہونے کے خطرات 87 فیصد سے گر کر صرف 5 فیصد رہ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ دنیا بھر کی خواتین سے بھی یہی کہنا چاہتی ہیں کہ اگر آپ کے خاندان میں بھی کسی کو چھاتی کا کینسر رہ چکا ہے تو آپ ضرور ڈاکٹر سے اس معاملےپر بات کریں اور اس مرض کی تشخیص یا اس کے خطرات جاننے کے لئے احتیاطاً اپنا معائنہ ضرور کرائیں۔

اینجیلینا نے کہا کہ سرجری کرانے کے اس فیصلے میں ان کے شوہر بریڈ پٹ نے ان کا مکمل ساتھ دیا اور اس عرصے میں وہ دونوں ایک دوسرے کے مزید قریب آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |