تحریک انصاف کے حامد خان کی این اے 125 میں دھاندلی کے خلاف درخواست خارج

امیدوار اوران کے کارکنان نے منظم سازش کے تحت پرزائیڈنگ افسران اورپولیس کی مدد سے جعلی ووٹ کاسٹ کئے، درخواست کا متن


ویب ڈیسک May 14, 2013
تحریک انصاف کو جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے اپنی ہار کو تسلیم کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے، خواجہ سعد رفیق

PESHAWAR:

ریٹرننگ افسر نے تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کی این اے 125 میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف دھاندلی کی درخواست خارج کردی۔


حامد خان نے درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ این اے 125 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اور ان کے کارکنان نے منظم سازش کے تحت پرزائیڈنگ افسران اور پولیس کی مدد سے جعلی ووٹ کاسٹ کئے اور بڑے پیمانے پر دھاندلی کی۔ حامد خان نے درخواست میں مطالبہ کیا تھا کہ این اے 125 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائے جائے۔


دوسری جانب خواجہ سعد رفیق نے اپنے اوپر لگائے گئے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کو جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے اپنی ہار کو تسلیم کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے۔ ریٹرننگ افسر نے فریقین کے جانب سے دلائل سننے کے بعد حامد خان کی درخواست مسترد کردی۔


واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 125 سے کامیاب ہوئے تھے جبکہ حامد خان دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں