
بھارتی میڈیا نے تحریک انصاف کے رہنما کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ عمران خان وزیراعظم کے عہدہ کا حلف اُٹھانے کی تقریب میں سارک ممالک کے دیگر سربراہان کے ساتھ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو بھی مدعو کرنا چاہتے ہیں تاہم اس معاملے پر ابھی کور کمیٹی میں بحث جاری ہے۔ امید ہے کور کمیٹی جلد ہی اس پر فیصلہ کرلے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : مودی کا عمران خان کو فون
بھارتی میڈیا کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی بھارتی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کو خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کو بھی سارک ممالک کے دیگر سربراہان کی طرح مدعو کیا جا سکتا ہے تاہم اس کے لیے کور کمیٹی متفق ہونے کے بعد وزارت خارجہ سے بھی مشاورت کرے گی۔
واضح رہے کہ حالیہ عام انتخابات میں تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ابھر کر سامنے آئی ہے جس پر بھارتی وزیراعظم نے عمران خان کو فون کرکے مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ عمران خان نے 11 اگست 2018 کو حلف اُٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔