
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے چوبرجی کے قریب پٹرول پمپ پر گیس سلنڈر میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ سے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکا سی این جی کی مین سپلائی لائن میں لیکیج کے باعث ہوا جب کہ دھماکے کے وقت 15 ملازم کام کر رہے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے سے پٹرول پمپ کے قریب اسپتال کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ پٹرول پمپ پر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔