شام میں باغی فورسز میں شامل ایک شخص نے فوجی اہلکار کا دل چبا لیا

شام میں باغی فورسز نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کرانے کا اعادہ کیا ہے۔


ویب ڈیسک May 14, 2013
بین الاقوامی میڈیا اور سوشل میڈیا ویب سائٹس پر گردش کرتی ویڈیو میں اس غیر اخلاقی اور انسانیت سوز حرکت کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی۔ فوٹو: اے ایف پی

شام میں باغی فورسز میں شامل ایک شخص نے شام کے ایک فوجی اہلکار کو قتل کر کے اس کا دل چبا لیا۔

بین الاقوامی میڈیا اور سوشل میڈیا ویب سائٹس پر گردش کرتی ویڈیو میں اس غیر اخلاقی اور انسانیت سوز حرکت کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں دکھائے گئے اس درندہ صفت شخص کا نام ابوسکر ہے جو عمر الفاروق بریگیڈ کا کمانڈر ہے، ویڈیو میں یہ شخص اپنے چاقو کی مدد سے شامی فوجی اہلکار کی لاش کا سینہ چیر کر اس کا دل باہر نکالتا ہے اور پھر اسے کھاتا ہے۔


شام میں باغی فورسز نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کرانے کا اعادہ کیا ہے جب کہ انسانی حقوق کی تنظیم کے مشرق وسطیٰ میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم حوری نے کہا کہ باغی فورسز کی جانب سے صرف واقعے کی مذمت کردینا کافی نہیں ہے، باغی فورسز کو اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |