عامر خان کی فلم ’سرفروش‘ کے سیکوئل سے چھٹی

فلم ’سرفروش‘ کے سیکوئل کے لئے اسکرپٹ پر کام جاری ہے، ہدایتکار


ویب ڈیسک July 31, 2018
فلم ’سرفروش‘ کے سیکوئل کے لئے اسکرپٹ پر کام جاری ہے،ہدایتکار۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان کی مشہور فلم 'سرفروش' کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہے لیکن حیران کن طور پر عامر خان فلم میں شامل نہیں ہیں۔

بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کی فلمیں ہر دورمیں سپر ہٹ رہی ہیں جب کہ 1999 میں بننے والی فلم 'سرفروش' مداحوں میں بے حد مقبول ہے اور فلم میں عامر خان نے اے سی پی اجے سنگھ راٹھور کا کردار ادا کیا تھا جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے اور اب فلم کا سیکوئل بنانے کی تیاری کی جارہی ہے لیکن حیران کن طور پر فلم میں اے سی پی کا کردار عامر خان نہیں کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم 'سرفروش' میں اے سی پی کے کردار کے لئے ہدایتکار جان میتھیو متھن اور جان ابراہم کے درمیان بات چیت جاری ہے جب کہ فلم کے سیکوئل کی کہانی نیگزل تحریک اور ریڈ کوریڈور پر مبنی ہے۔



ہدایتکار میتھیو متھن کا فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ فلم 'سرفروش' کے سیکوئل کے لئے اسکرپٹ پر کام جاری ہے لیکن فلم کے حوالے سے پہلے ہی کچھ بتا دینا مناسب نہیں جب کہ فلم کے کرداروں کے لئے متعدد اداکاروں سے بات چیت کا عمل جاری ہے لیکن فلحال اس وقت کسی اداکار کی تصدیق نہیں کر سکتا۔



واضح رہے کہ مشہور زمانہ فلم' سرفروش میں عامر خان کے ہمراہ سونالی باندرے نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ نصیرالدین شاہ نے پاکستانی غزل گائک کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں