افغانستان میں دھماکا اور جھڑپیں 26 افراد جاں بحق اور 60 زخمی

فائرنگ کے تبادلے میں فورسز نے حملہ آوروں کو ہلاک کرکے مغویوں کو بازیاب کرالیا


ویب ڈیسک July 31, 2018
پرتشدد واقعات میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے،فوٹو: فائل

افغانستان میں بم دھماکے اور جھڑپوں میں 26 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ فرح کے ضلع بالا بلوک میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 11 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بم سے سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم ایک مسافر بس اس کی زد میں آ گئی۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ داعش نے کارروائی کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

دریں اثنا جلال آباد میں مسلح افراد نے ایک سرکاری عمارت میں گھس کر فائرنگ کردی جس میں مزید 15 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ حملے کے وقت سرکاری عمارت میں غیرملکی امدادی تنظیموں کے ساتھ اجلاس ہو رہا تھا۔ سرکاری عمارت میں مسلح افراد اور فورسز میں جھڑپ 5 گھنٹے تک جاری رہیں۔ مسلح افراد نے کئی شہریوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

اے ایف پی کے مطابق ایک مسلح شخص نے عمارت کے گیٹ پر دھماکا کیا اور دو حملہ آور اندر داخل ہوگئے جس کے بعد ہلاکتیں ہوئیں۔

علاوہ ازیں صوبہ پکتیا میں مسلح افراد نے 22 مسافروں کو اغوا کرلیا۔ اسی طرح صوبہ ننگرہار میں خود کش حملے میں داعش کے مخالف مقامی ملیشیا کا اہم کمانڈر جاں بحق ہوگیا، حملہ آور نے کمانڈر حیات خان کو نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |