جی میل پر ای میلز کو شیڈول کرنا جلد ہی ممکن ہوگا

اس فیچر کی تیاری پر کام جاری ہے اور مستقبل قریب میں اسے ایپ میں اپ ڈیٹ کردیا جائے گا


ویب ڈیسک July 31, 2018
صارفین مختلف طریقوں سے میلز کو شیڈول کررہے ہیں تاہم اب میل میں باقاعدہ یہ فنکشن شامل ہوگا (فوٹو: فائل)

انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے جی میل پر اب 'ای میل' کو شیڈول کرانے کی سہولت متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔

گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اینڈرائیڈ کے 'جی میل ایپ' میں ایک نئے فیچر کو شامل کرنے جارہا ہے جس کے ذریعے اب صارفین 'میلز' کو شیڈول بھی کرسکیں گے، اس فیچر کی تیاری پر کام جاری ہے اور مستقبل قریب میں اسے ایپ میں اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جی میل میں نئے زبردست فیچرز کا اضافہ جلد متوقع

اس فیچر کے بارے میں معلومات اس وقت سامنے آئیں جب ایک کوڈ کے استعمال کے ذریعے ای میلز کے 'شیڈول سینڈ' کے عمل کو متعدد بار استعمال کیا گیا، صارفین اب بھی مختلف طریقوں سے میلز کو شیڈول کررہے ہیں تاہم باقاعدہ طور پر مخصوص فیچر کے ذریعے اس طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر کمپوز آپشن کے برابر میں رکھا جائے گا جس پر کلک کرنے کی صورت میں میلز شیڈول کرنے کے لیے وقت اور تاریخ سامنے آئے گی، صارف اپنی مطلوبہ تاریخ اور وقت کو منتخب کرکے ای میل کو شیڈول کرسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔