ترک صدر کا عمران خان کو فون انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

عمران خان اور ترک صدر کا پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر اتفاق


ویب ڈیسک July 31, 2018
عمران خان اور ترک صدر کا پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر اتفاق ( فوٹو : فائل)

YOKOHAMA: ترک صدر رجب طیب اردوان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کی۔

رجب طیب اردوان نے چیئرمین تحریک انصاف اور آئندہ حکومت کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا جب کہ مبارک باد دینے پر عمران خان نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر اتفاق کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نریندر مودی کا عمران خان کو فون

واضح رہے گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی عمران خان کو ٹیلی فون کرکے انہیں عام انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی اور عمرن خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کے لیے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔