انیل اور ایشوریا کی فلم ’پھنے خان‘ کی ریلیز موخر
فلم اگلے ماہ 3 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی۔
نامور بالی ووڈ اداکار انیل کپور اور ایشوریا رائے کی فلم ''پھنے خان'' قانونی چارہ جوئی کے پیش نظر 3 اگست کو ریلیز نہیں کی جائے گی۔
چند روز قبل بالی ووڈ معروف اداکار انیل کپور اور ایشوریہ رائے کی فلم' پھنے خان' کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جس کی کہانی موسیقی کے گرد گھومتی ہے جب کہ فلم کے ٹریلر میں مزاحیہ اور سنجیدہ کہانی کا عنصر بھی دیکھا گیا اس چند سیکنڈ کے دھماکے دار ٹریلر کے بعد شائقین کو فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار تھا تاہم فلم قانونی چارہ جوئی کے پیش نظر 3 اگست کو سینما گھروں کی زینت نہیں بنے گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولی نمبر ون، پیار کیا تو ڈرنا کیا ، بیوی نمبر ون جیسی متعدد فلمیں پروڈیوسر کرنے والے وشو بھگنانی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ فلم 'پھنے خان' کے بھارت کے تمام ڈسٹری بیوشن رائٹس اُن کی کمپنی 'پوجا انٹرٹینمنٹ' کو دیئے گئے تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پھنے خان کا ٹیزر جاری ہوتے ہی مداحوں میں مقبول
پروڈیوسر وشو نے کہا کہ فلم کے تمام ڈسٹریبیوشن رائٹس ہونے کے باوجود میری رضامندی کے بغیر فلم کا پوسٹراور ٹریلر جاری کیا گیا اس لئے فلم کے تمام پروڈیوسر کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فلمی رائٹس ہماری کمپنی کے پاس ہونے کے بعد کوئی بھی اس فلم کو ریلیز نہیں کر سکتا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ایشوریارائے کا نیا گانا ''ہلکا ہلکا سرور''آتے ہی چھاگیا
واضح رہے کہ بھارتی پروڈیوسراوم پرکاش مہرا، ٹی سیریز اور انیل کپور فلمز کمپنی نیٹ ورک کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم ''پھنے خان'' کو ڈنمارک کی ایک فلم سے متاثر ہو کر بنایا ہے جس میں اداکار انیل کپور اور ایشوریا رائے 17 سال بعد ایک ساتھ سلور اسکرین پر نظر آئیں گے جب کہ فلم اگلے ماہ 3 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی۔