ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن عمران خان کے گھر پر فائرنگ

پولیس نے اینکر پرسن کے گھر کے باہر سے گولیوں کے پانچ خول برآمد کیے ہیں


ویب ڈیسک July 31, 2018
پولیس نے اینکر پرسن کے گھر کے باہر سے گولیوں کے پانچ خول برآمد کیے ہیں

LONDON: ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن عمران خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پیکو روڈ فیکٹری کے علاقے میں موجود اینکر پرسن عمران خان کے گھر پر پیش آیا جس میں ملزمان نے کئی فائر کیے اور بھاگ نکلے۔

پولیس نے اینکر پرسن کے گھر کے باہر سے گولیوں کے پانچ خول برآمد کیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں اہل خانہ محفوظ رہے فائرنگ سے گھر کے مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔