ہاکی پلیئرزکو واجبات اد ا کیے جائیں

کومت قومی ہیروز کو عزت واحترام اور توقیر دے کر ان کے مالی مسائل فوری حل کرے۔

کومت قومی ہیروز کو عزت واحترام اور توقیر دے کر ان کے مالی مسائل فوری حل کرے۔فوٹو: فائل

ایک وقت تھا کہ ہاکی کے کھیل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی دھاک اور مہارت کا دنیا لوہا مانتی تھی،ایک برس تو ایسا بھی تاریخ میں آیا کہ ہاکی کے تمام اعزازت اور ٹرافیاں ہمارے پاس تھیں ۔حکومت نے ہاکی کو '' قومی کھیل '' درجہ دیا ۔ ہاکی کے کھلاڑی قومی ہیروز کہلائے ۔ پھر یکے بعد دیگرے عالمی اعزازات ہم سے چھن گئے۔ ہاکی پر زوال آگیا ،لیکن کسی نے بھی توجہ نہ کی 'پھرکرکٹ نے تو پاکستان کے تمام کھیلوں کو نگل لیا۔کروڑوں کے فنڈز کرکٹ پر خرچ ہونے لگے۔


ہاکی نظرانداز ہوگئی، آج نوبت تو یہاں تک آن پہنچی ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈیلی الاؤنس کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے واجبات ادا نہ کیے گئے تو وہ ایشین گیمز میں شرکت نہیں کریں گے ۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہم ایشین گیمز کے ٹرائلز بھی دیں گے اور ٹریننگ میں بھی حصہ لیں گے لیکن اگر کھلاڑیوں کے تمام واجبات ادا نہیں کیے گئے تو ہم ایشین گیمز میں شرکت نہیں کریں گے ۔قومی کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ ہر کھلاڑی کے ڈیلی الاؤنس کی مد میں آٹھ لاکھ روپے واجب الادا ہیں ۔

پہلی بات تو یہ ہے کہ پی ایچ ایف کی مینجمنٹ کو سوچنا چاہیے کہ آخروہ ایسا سلوک کھلاڑیوں کے ساتھ کیوں کررہی ہیں۔ درحقیقت یہ صورتحال انتہائی افسوس ناک ہے کہ ہم اپنے قومی کھیل ہاکی کے کھلاڑیوں کے ساتھ سوتیلی ماں سے بھی زیادہ بدتر سلوک کررہے ہیں ۔ یہ کھلاڑی ہمارے قومی ہیروز ہیں، یہ امن کے سفیر ہیں ، یہ کھیلوں کی عالمی دنیا میں ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔ ملک کو اقوام عالم میں پہچان دلاتے ہیں ۔ حکومت قومی ہیروز کو عزت واحترام اور توقیر دے کر ان کے مالی مسائل فوری حل کرے۔
Load Next Story