ایرانی ریال کی قدر 20 فیصد گرگئی ڈی ویلیوایشن دشمن کی سازش ہے مرکزی بینک

بینکاری نظام کو نقصان پہنچانے اور فراڈ کے الزام میں 60 افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے


AFP August 01, 2018
بینکاری نظام کو نقصان پہنچانے اور فراڈ کے الزام میں 60 افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے فوٹو : فائل

امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی کرنسی ریال کی قدر میں2 روز کے اندر 20 فیصد کمی آئی اور تہران میں امریکی ڈالر 1 لاکھ 19ہزار ریال میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ریال کی قدر میں کمی کا الزام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد 6 اگست کو پابندیوں کے اطلاق کو دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ایرانی شہری اپنی بچتوں کو تیزی کے ساتھ ڈالر میں محفوظ بنا رہے ہیں۔

ایرانی مرکزی بینک نے ریال کی قدر میں اچانک نمایاں کمی کو دشمن کی سازش قرار دیا ہے۔ افواہیں ہیں کہ متحدہ عرب امارات ڈالر کی ایران کو سپلائی روک رہا ہے۔ جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں مگر بعض کا خیال ہے کہ ایرانی معیشت کمزورہونے اور ملک میں کرپشن کی وجہ سے بیرونی دباؤ موثر ثابت ہو رہا ہے۔

حکام نے بھی کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق بینکاری نظام کو نقصان پہنچانے اور فراڈ کے الزام میں 60 افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔