بھٹائی آباد کی رہائشی کمسن لڑکی کا زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل

مقتولہ کے بہنوئی اور چچا کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیاہے


Staff Reporter August 01, 2018
بھٹائی آباد کی رہائشی کمسن لڑکی  کا زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل فوٹو: فائل

بھٹائی آباد کی رہائشی کمسن لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا گیا مقتولہ کے جسم پر تشدد کے بھی نشانات پائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے بھٹائی آباد کی رہائشی کمسن لڑکی کی تشدد زدہ لاش گلستان جوہر میں واقعے نجی اسپتال لائی گئی، ایس ایس پی ضلع ملیر منیر شیخ نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 7 سالہ کائنات دختر سید حسین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے لڑکی کی لاش لانے والے اس کے بہنوئی عارف شاہ اور اس کے والد الطاف شاہ جو کہ مقتولہ کا چچا بھی ہے کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔

مقتولہ کے بہنوئی نے ابتدائی طور پر بتایا کہ بہن سے لڑائی کے دوران کائنات کو چوٹ لگی تھی جس کے باعث وہ ہلاک ہوگئی، پولیس مقتولہ کی بہن سے بھی اس حوالے سے معلومات حاصل کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں