بھارت مولانا سید ارشد مدنی جمعیت علمائے ہند کے نئے صدر منتخب

تنظیم کے موجودہ صدر مولاناارشد مدنی کوآئندہ مدت کیلیے ایک بارپھرصدرمنتخب کرنے کا اعلان کیاگیا


این این آئی August 01, 2018
تنظیم کے موجودہ صدر مولاناارشد مدنی کوآئندہ مدت کیلیے ایک بارپھرصدرمنتخب کرنے کا اعلان کیاگیا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بھارت میں جمعیت علمائے ہندکی صدارت کیلیے ایک مرتبہ پھر تنظیم کے عہدیداروں اوراراکین نے مولانا سیدارشدمدنی پراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے تنظیم کاصدر منتخب کرلیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعیت علمائے ہند کے مرکزی دفتر میں ہونے والے مجلس عاملہ کے اہم اجلاس میں ملک کے موجودہ حالات اور قانون و انتظام کی صورت حال پرگہری تشویش کااظہارکیاگیا۔

ساتھ ہی مختلف ملی وسماجی مسائل پر تفصیل سے غوروخوض کیا گیا۔ اس دوران تنظیم کے موجودہ صدر مولاناارشد مدنی کوآئندہ مدت کیلیے ایک بارپھرصدرمنتخب کرنے کا اعلان کیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں