قائدایوان ن لیگ کومشترکہ امیدوار کیلیے مشکلات
پیپلزپارٹی کی طرف سے سردمہری کامظاہرہ،وہ سنجیدہ ہی نہیں،ن لیگی سینیٹر
ISLAMABAD:
وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کیلیے حزب اختلاف کے مشترکہ امیدوارلانے کی کوششوں میں اہم کردارکی حامل مسلم لیگ (ن) کواس ضمن میں مشکلات کاسامناہے کیونکہ حزب اختلاف کی دوسری اہم جماعت پیپلزپارٹی کی طرف سے اس سلسلے میں سرد مہری کامظاہرہ کیاجارہاہے۔
ایکسپریس ٹربیون کومعلوم ہواہے کہ پیپلزپارٹی وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کے عہدوں پر امیدواروں کی حمایت کیلیے تیارنہیں جس سے سابق حکمراں جماعت کی طرف سے مشترکہ امیدوارلانے کی کوششوں کودھچکالگا۔
مسلم لیگ (ن) کے باخبررہنماؤں سے ہونیوالی بات چیت سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ (ن) لیگ قومی اسمبلی اورپنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کاارادہ رکھتی ہے مگراس سلسلے میں حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کی حمایت کاحصول مشکل نظرآرہاہے کیونکہ پیپلزپارٹی بظاہر (ن) لیگ کے امیدواروں کی حمایت کیلیے تیارنہیں ہے۔
اگرچہ عوامی سطح پرپیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعظم کے الیکشن کیلیے مطلوبہ تعدادکے حصول کیلیے کوششیں کرنیکی بات کی ہے تاہم (ن) لیگ کے ایک سینیٹرنے نام نہ ظاہر کرنیکی شرط پربتایاکہ شہبازشریف کے قریبی بعض لیگی رہنما پیپلزپارٹی کے ارادوں پرشک کررہے ہیں، وہ اس معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے۔