ڈیم فنڈ میں اب تک 44 کروڑ 16 لاکھ 45 ہزارروپے جمع ہوچکےاسٹیٹ بینک

فنڈ کی نگرانی براہ راست سپریم کورٹ کر رہی ہے اور اس کا اکاؤنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ چلا رہے ہیں


APP August 01, 2018
ڈیم فنڈ میں اب تک 44 کروڑ 16 لاکھ 45 ہزارروپے جمع ہوچکے،اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے قائم کیے گئے فنڈ میں44 کروڑ 16لاکھ 45 ہزار روپے جمع ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے قائم کیے گئے فنڈ میں44 کروڑ 16لاکھ 45 ہزار روپے جمع ہوچکے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کے لیے فنڈ قائم کیا ہے جس کا مقصد دونوں ڈیموں کی تعمیر کے لیے رقوم جمع کرنا ہے۔

فنڈ کی نگرانی براہ راست سپریم کورٹ کر رہی ہے اور اس کا اکاؤنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ چلا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں