پی ٹی آئی نے میرے ووٹ پیسوں سے خریدےعائشہ گلالئی

وقت آگیا ہے کہ عمران خان قوم سے کیے گئے وعدے پورے کریں


Numainda Express August 01, 2018
پی ٹی آئی نے میرے ووٹ پیسوں سے خریدے،عائشہ گلالئی فوٹو : فائل

تحریک انصاف(گلالئی )کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے میرے ووٹ پیسوں سے خریدے۔

تحریک انصاف(گلالئی )کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عام انتخابات2018سے متعلق الیکشن کمیشن عملے کا چناؤ اور پاک فوج کی زیر نگرانی میں سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے صاف شفاف الیکشن کا انعقاد بہترین فیصلہ تھا، بہترین الیکشن کرانے پر الیکشن کمیشن اور پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہوں۔

انھوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عمران خان قوم سے کیے گئے وعدے پورے کریں۔ تحریک انصاف نے میرے ووٹ پیسوں سے خریدے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انھیں بدنام کیا جارہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں