منشیات رکھنے کے ملزم کی سزا بڑھا کر 11سال کردی گئی

ماتحت عدالت نے6 کلو منشیات کی برآمد دگی پراصغرکوصرف2سال کی سزا دی تھی

اے این ایف کی جانب سے شفیق احمد ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ ملزم کے قبضے سے6 کلو منشیات برآمد ہوئی اور ماتحت عدالت میں الزام ثابت بھی ہوگیا۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی ا پیلیٹ بنچ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی اپیل منظور کرتے ہوئے6 کلو منشیات رکھنے کے ملزم کی سزا2 سال قید سے بڑھا کر11سال کردی ہے۔

اے این ایف کی جانب سے شفیق احمد ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ ملزم کے قبضے سے6 کلو منشیات برآمد ہوئی اور ماتحت عدالت میں الزام ثابت بھی ہوگیا لیکن ڈسٹرکٹ وسیشن جج ذاکر حسین پر مشتمل ماتحت عدالت نے ملزم محمد اصغر کو انتہائی کم 2 سال قید اور 15ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔




جو کہ قانون سے مطابقت نہیں رکھتی، انھوں نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فاضل عدالت نے منشیات کی مقدار کے لحاظ سے ایک معیار مقرر کردیا ہے جس کے تحت ملزم کو11سال قید بامشقت کی سزا ہونی چاہیے تھی، اس لیے ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا میں اضافہ کیا جائے۔

فاضل بنچ نے اے این ایف کی اپیل منظور کرتے ہوئے کمرہ عدالت میںموجود ملزم کوگرفتار کرنے کا حکم دیا جبکہ ملزم ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی 2 سال کی سزا کاٹ چکا تھا، گرفتاری کا حکم سن کر ملزم نے شور شرابہ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے حراست میں لے کرملزم کو جیل بھجوادیا۔
Load Next Story