جامعہ اردوایوان صدر نے وی سی کیلیے تجویزکردہ نام مستردکردیے

یونیورسٹی کے وائس چانسلرکی تقرری کے لیے تمام مرحلے کی مشق از سرنوکی جائے گی.


Safdar Rizvi August 14, 2012
چیئرمین ایچ ای سی نے ناموںکومعیارسے کم ترقراردیا،ایڈہاک وی سی کے تقررکا امکان۔ فوٹو ایکسپریس

ISLAMABAD: ایوان صدر نے وفاقی اردویونیوسٹی کے وائس چانسلرکی تقرری کے لیے بھجوائے گئے نام ایچ ای سی کے چیئرمین کی تنقید کے بعداعتراض لگاکر یونیورسٹی کوواپس بھجوادیے ہیں اور یونیورسٹی انتظامیہ سے سینیٹ کا اجلاس بلاکر ایچ ای سی کے چیئرمین کے اس حوالے سے بھیجے گئے خط پرغوراور فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے،

امکان ہے کہ ایوان صدرکی جانب سے نام مستردکیے جانے کے بعد اب یونیورسٹی کے وائس چانسلرکی تقرری کے لیے تمام مرحلے کی مشق از سرنوکی جائے گی جبکہ یونیورسٹی میں ایڈہاک وائس چانسلرکے تقرر کے امکانات بھی پیدا ہوگئے ہیں جس کے لیے پہلے ہی یونیورسٹی کی سینیٹ کے رکن اورمعروف شاعرافتخارعارف کانام سامنے آچکاہے ،

ادھر اردو یونیورسٹی نے ایوان صدرکی ہدایت پرسینیٹ کااجلاس 2ستمبر کوکراچی میں طلب کرلیا ہے''ایکسپریس''کومعلوم ہواہے کہ ایچ ای سی کے چیئرمین جاوید لغاری نے یونیورسٹی سینیٹ کی جانب سے وائس چانسلر کے تقرر کے لیے بھجوائے گئے تینوں نام اوسط درجے سے بھی کم معیارکے قراردے دیے ہیں اوراس حوالے سے ایک خط ایوان صدر کو بھجوایا گیاہے ،ان ناموں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹرالطاف حسین ،جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹرظفراقبال اور اردویونیورسٹی کے پروفیسر معین الدین شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں