تھیٹرڈرامہ ’دھانی‘آج سے پیش کیا جائے گا

تحریر عمرانہ مقصوداور پروڈیوسرشان ہیں صنم سعیداورثروت جیلانی مرکزی کرداراداکرینگے.

تحریر عمرانہ مقصوداور پروڈیوسرشان ہیں صنم سعید اور ثروت جیلانی مرکزی کرداراداکرینگے۔ فوٹو: فائل

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں آج سے تھیٹرڈرامہ 'دھانی'پیش کیا جائیگا جومسلسل پندرہ روزتک جاری رہے گا اس ڈرامے میں اداکارہ صنم سعیداورثروت جیلانی مرکزی کردار ادا کرینگے ۔

ڈرامے کی کہانی دوپڑوسیوں کے گردگھومتی ہے تھیٹرڈرامہ 'دھانی'کوعمرانہ مقصودنے تحریرکیاہے جب کہ اس کے پروڈیوسر شان ہیں ۔ڈرامے کے حوالے سے اداکارہ صنم سعیدکاکہنا ہے کہ مجھے اس تھیٹرکی کہانی کو پڑھ کرایسا لگا کہ اس میں کچھ نیا ہے انھوں نے بتایاکہ میرااس سے قبل انگلش تھیٹرزمیں کام کرنے کاتجربہ رہاہے اردو تھیٹر کا یہ پہلاتجربہ ہے امید ہے دیکھنے والوں کولطف آئیگا۔




انھوں نے بتایا کہ تھیٹرڈرامہ 'دھانی'کی کہانی روایتی تھیٹرزکی کہانیوں سے جداہے واضح رہے کراچی کے آرٹس کونسل میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران یہ ساتواں تھیٹرڈرامہ ہے اس سے قبل شکیل احمد کاتھیٹرڈرامہ 'منکی بزنس'پندرہ روزتک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوا ہے جب کہ اس سے پہلے انور مقصود کا تحریر کیا ہوا کھیل آنگن ٹیڑھامسلسل تین ماہ تک جاری رہاجس نے کراچی کے تھیٹرمیں اپنی نئی تاریخ رقم کی ہے۔
Load Next Story