تحریک انصاف کے 5امیدواروں کی ریٹرننگ افسران کو درخواستیں

دھاندلیوں کے باعث نتائج کالعدم قرار دینے اور فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ


Numainda Express May 15, 2013
تحریک انصاف کے کارکنوں نے مبینہ دھاندلیوں کے خلاف منگل کو دوسرے روز بھی جیمخانہ چوک پر دھرنا دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے 5 امیدواروں نے ریٹرننگ افسران کو الگ الگ درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

جن میں مخالف جماعتوں پر الیکشن میں دھاندلی کا الزام عاید کرتے ہوئے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے کر ضلع حیدرآباد کی تمام نشستوں پر دوبارہ فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ضلعی صدر ڈاکٹر مستنصر بااﷲ نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی جماعت کے این اے 221 کے امیدوار سید احمد رشید، پی ایس 45 کے امیدوار محمد عثمان کینیڈی،پی ایس 46 نور مرتضٰی تھیبو، پی ایس 49 کے امیدوار ملک آصف خلیل نے اپنے حلقوں میں الیکشن کے موقع پر دھاندلی سے متعلق متعلقہ ریٹرننگ افسران کو درخواستیں دی ہیں۔



جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان حلقوں کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے کر دوبارہ فوج کی نگرانی میں الیکشن کرائے جائیں، جب کہ ان درخواستوں کی کاپی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن حکام کو بھی ارسال کی گئی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنوں نے مبینہ دھاندلیوں کے خلاف منگل کو دوسرے روز بھی جیمخانہ چوک پر دھرنا دیا۔

جس میں مستنصر باﷲ، محمد عثمان کینیڈی اور ملک آصف خلیل سمیت مرد و خواتین کارکنان نے شرکت کی۔ دوران دھرنا شرکاء مسلسل فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے رہے، دھرنا 2 گھنٹے جاری رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |